کھیل
18 جون ، 2012

اے ٹی پی رینکنگ: اعصام الحق کی 3 درجے ترقی، 12 ویں پوزیشن پر آگئے

اے ٹی پی رینکنگ: اعصام الحق کی 3 درجے ترقی، 12 ویں پوزیشن پر آگئے

کراچی … گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد پاکستانی اسٹار اعصام الحق کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ تین درجے ترقی کے بعد اعصام الحق ڈبلز رینکنگ میں 12ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اے ٹی پی کی نئی ڈبلز رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اعصام الحق 4430 پوائنٹس کے ساتھ 15ویں سے 12ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اعصام الحق نے رواں ہفتے گیری اوپن ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرکے 3 درجے ترقی حاصل کی۔ ڈبلز ٹیم رینکنگ میں اعصام اور روزے کی جوڑی نویں سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :