30 جنوری ، 2012
اسلام آباد…قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کہا ہے کہ مسلم حکمران مسائل و مصائب کے گرداب سے نکلنے کیلئے مشاہیر اسلام کے مزارات مقدسہ اور شعائر اللہ کی عزت رفتہ کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کریں،جی نائن فور اسلام آباد سے بر آمد ہونے والے احتجاجی ماتمی جلوس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیعلامہ موسوی نے کہا کہ امت مسلمہ رسالت مآب کے پیرو کارہے لہٰذا وصال النبی کو منانا لازم ہے کیونکہ آپ پوری انسانیت کے ہیرو ہیں۔انہوں نے شام اور عراق کی حکومتوں سے زائرین کے مکمل تحفظ کا بھی مطالبہ کیا جنہیں آئے روز دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے عزاداروں کو یکم محرم الحرام سے جاری مجالس و جلوسوں میں انتہائی عقیدت و احترام اور وقار کے ساتھ شرکت کرنے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ملک میں انتخابات کے امکانات اور مختلف مذہبی حلقوں کی جانب سے سیاسی سر گرمیوں میں تیزی آنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک سیاست شجر ممنوعہ نہیں لیکن مکتب ،گروہ ، فرقے ،علاقے اور زبان کی بنیاد پر انتخابی سیاست قوم و ملک کیلئے زہر قاتل اورخود کشی کے مترادف ہے۔