دنیا
27 ستمبر ، 2016

پہلا صدارتی مباحثہ ہیلری نے جیت لیا

امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے پہلے مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو چت کردیا ،امریکی ٹی وی کے پول کے مطابق 62فیصد نے ہیلری جبکہ 27فیصد نے ڈونلڈ ٹرمپ کےحق میں ووٹ دئیے۔

ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دوبدو مباحثے میں ہیلری نے بتایا کہ ہم نے 30 فیصد امریکی برآمدات میں اضا فہ کیا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں نوکریاں ختم ہو تی جا رہی ہیں ،تجارتی اور سیاسی معاہدوں کو دوبارہ دیکھنا ہو گا۔

مباحثے میں 15 -15 منٹ کے 6 سیگمینٹ رکھتے گئے تھے ، ہر ا میدوار کو 2 منٹ ملے ،جس میں اسے اپنا جواب یا ردعمل دینا تھا ، ٹرمپ نے بتایا کہ جب سے اوباما اقتدار میں آئے ہیں ،4 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اس لیے ہم کو پولیس اور کمیونٹی میں تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ موجودہ پالیسیوں سے افریقی امریکی اور ہسپانوی افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

ہیلری نےکہا کہ غریبوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے امیروں پر ٹیکس لگا نا ہوگا ،ٹرمپ کے منصوبے غیر مساوی اور امیروں کے لیے ہیں،میرے والد چھوٹے تاجر تھے ،جنھوں نے نچلی سطح سے محنت کی ،میرا تجربہ ٹرمپ سے مختلف ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں نوکریاں ختم ہو تی جا رہی ہیں ،تجارتی اور سیاسی معاہدوں کو دوبارہ دیکھنا ہو گا میرے والد سے مجھے اتنا کچھ نہیں ملا جتنا سمجھا جا تا ہے ۔ میں خود سے محنت کر کے آگے بڑھا ہوں ۔

ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ آپ اپنی دنیا میں رہے ہیں ،نافٹاا چھی ڈیل تھی ہمیں 30 سال تو نہیں ملے مگر ہم نے خا صا کام کیا ہم نے 30 فیصد امریکی برآمدات میں اضا فہ کیا ، ہم کو توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی ۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور دیگر ملکوں کے ساتھ تجارتی معاہدہ پر نظر ثانی کر نا ہو گی،وہ ہمارے ساتھ اچھا نہیں کررہے ۔ صرف ٹیکس لگا کر ہیلری کوئی بڑا کا رنامہ نہیں کرسکتیں ۔

ہیلری نے بتایا کہ 8 سال پہلے بد ترین مالی بحران ہوا ،وال اسٹریٹ کو مراعات دیں مگر وہاں مسائل دیکھے ،اس بحران سے 9 ملین افراد کی نوکریاں چلی گئیں ،اب 8 سال بعد معیشت بہتر ہو ئی ہے ، نسلی امتیار بہت بڑا چیلنج ہے اور اسکولوں اور دفاتر میں یہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ توانائی کے بہتر استعمال پر یقین رکھنے والا شخص ہوں ہمیں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔30 سال تک ان معاملات پر ڈیمو کریٹ کچھ نہیں کر پائے اب سب کیسے بدل جائے گا ؟ یہ سب جھوٹ ہے۔

ہیلری نے کہا کہ اس ضمن میں کئی اقدامات کرنے ہوں گے ،اقلیتوں اور کمیونیٹیز میں خلاء دور کر نا ہوگا ۔ ہمیں کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور گن کلچر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے عام افراد کے ہاتھ میں اسلحہ آنا خطرناک ہے۔

مزید خبریں :