کھیل
28 ستمبر ، 2016

ڈی ویلیئرز ان فٹ ،آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے دستبردار

ڈی ویلیئرز ان فٹ ،آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے دستبردار

جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے اور اوے ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ ڈی ویلیئرز طویل عرصے سے کہنی کی انجری میں مبتلا ہیں۔

جنوبی افریقن ٹیم کے مینجر اور ڈاکٹر محمد موسیٰ جی کے مطابق ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں سرجری کا مشورہ دیا ہے، آئندہ ہفتے ان کی سرجری ہو گی اور بحالی صحت کے عمل کیلئے انہیں کم از کم چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈی ویلیئرز نومبر میں سری لنکا کے خلاف شیڈول ہوم سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ ڈی ویلیئرز کی عدم موجودگی میں امکان ہے کہ فاف ڈوپلیسی کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

 

 

مزید خبریں :