19 جون ، 2012
کراکس… وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز ایرانی ہم منصب احمدی نژاد سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوگو شاویز نے بتایاکہ برازیل میں ہونے والے ریوپلس ٹوئنٹی اجلاس کے بعد یہ ملاقات ممکن ہو سکے گی۔ اقوام متحدہ کے زیر انتظام ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا کے 116ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔ ہوگو شاویز نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کئی منصوبے جاری ہیں اور ساتھ ہی صنعتی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے تاہم شاویز اور احمدی نژاد کی ملاقات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔