کھیل
03 اکتوبر ، 2016

بابر اعظم مسلسل دوسری سنچری بنانے والے 10ویں پاکستانی

بابر اعظم مسلسل دوسری سنچری بنانے والے 10ویں پاکستانی

بابر اعظم پاکستان کے دسویں بیٹسمین ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹر نیشنل میں لگاتار دو یا زائد سنچریاں بنانے کا منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں بابر اعظم نے پہلے دونوں میچوں میں سنچریاں بناکر عظیم بیٹسمینوں کی فہرست میں نام درج کرادیا۔ظہیر عباس اور سعید انور کو لگاتار تین تین سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

سعید انور کے ایک بار تین مسلسل اور دوسری بار دو لگاتار سنچریاں بنائیں۔ظہیر عباس اور سعید انور نے تین تین، انضمام الحق، کامران اکمل، محمد حفیظ، احمد شہزاد، ناصر جمشید، رمیز راجا،سلیم الہی اور سعید انور دو دوبار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

بابر اعظم ، کامران اکمل کے فرسٹ کزن ہیں۔

مزید خبریں :