03 اکتوبر ، 2016
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ موجودہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر میری تجاویز پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لارہے ہیں۔ میں نے پاکستان ٹیم کی فٹنس میں بہتری،فیلڈنگ کو بہتر بنانے اور نئے خون کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔
وقار یونس نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں فارمیٹس میں تمام میچ جیتے گا۔ اتوار کو ایک انٹر ویو میں وقار یونس نے کہا کہ فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرے گی۔
ویسٹ انڈین ٹیم اس وقت بہت سے مسائل میں گھری ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق نہیں کھیل رہی ، جبکہ ٹیم پاکستان کا کھیل غیر معمولی ہے اور جیت سے اس کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ گرین شرٹس سیریز نوصفر سےجیتنے میں کامیاب ہوگی، ان کے خیال میں پاکستانی کوچ مکی آرتھر انہی کی تجاویز پر عمل پیرا ہیں کیونکہ کہ انہوں نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے ساتھ فٹنس اور فیلڈنگ پر توجہ دینے پر زور دیا تھا۔
نوجوان کھلاڑیوں عماد وسیم، حسن علی اور محمد نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی خود کو منوا رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوچنگ کو مس تو کر رہے ہیں لیکن کمنٹری میں ان پر کوئی دباؤ نہیں۔