19 جون ، 2012
دبئی… ایران نے اپنے ٹرمینلز کے آئل ٹینکروں میں لوڈنگ سے متعلق معلومات دینی بند کردیں ۔ جزیرہ کرخ کے شپمنٹ ایجنٹس کے مطابق ایران نے کرخ آئل ٹرمینل سے ٹینکروں میں آ ئل لوڈنگ سے متعلق معلوماتی فہرست جاری کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ بعض سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ایسا نہیں کررہے ہیں۔ 13 جون کو جاری آخری اپ لوڈ لسٹ میں ٹرمینل پر صرف ایک آئل ٹینکر کا ذکر تھا جو کہ لنگر انداز ہے ۔ ذرائع کے مطابق جزیرہ کرخ کے ٹرمینل پر 20ٹینکر ہیں جن میں 35 ملین بیرل خام تیل لدا ہوا ہے جبکہ فلوٹینگ اسٹوریج کے لئے 25 این آئی ٹی سی ٹینکروں میں ہر ایک میں 2 ملین بیرل تیل موجود ہے۔