04 اکتوبر ، 2016
بالی وڈ اداکار اوم پوری کی بے باکی بھارتی انتہا پسندوں کو پسند نہ آئی، انہوں نے اوم پوری کےخلاف ممبئی کے تھانہ اندھیری میں شکایت درج کرا دی۔
انتہاپسندوں نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال کے گھر کا بھی گھیراؤ کرلیا،مظاہرین نے اروند کیجری وال کے خلاف نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ اداکار اوم پوری نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے بھارت کی خود ساختہ سرجیکل اسٹرائیک کو مشکوک قرار دیتے ہوئے بھارتی سرکار سے اس کے ثبوت طلب کیے ہیں۔