پاکستان
19 جون ، 2012

جنوبی وسطی پنجاب اور بالائی سندھ کے علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران وسطی ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔نواب شاہ 46 ڈگری سنٹی گریڈکیساتھ گرم ترین مقام رہا۔جب کہ سبی ، بکھر ، دادو ، جیکب آباد ، بہاول نگر اور نور پورتھل میں درجہ حرارت 45 ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔ملتان کادرجہ حرارت 44 ڈگری سنٹی گریڈ ،لاہور 43 ، پشاور 42 جبکہ اسلام آباد کادرجہ حرارت چالیس ڈگری سنٹی گریڈرہا۔کوئٹہ ،کراچی اور گلگت میں درجہ حرارت 34 جبکہ مری کازیادہ سیزیادہ درجہ حرارت 28ڈگری سنٹی گریڈرہا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارا ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

مزید خبریں :