پاکستان
19 جون ، 2012

بچوں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

گھوٹکی…گھوٹکی میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی زاہد علی عباسی نے کہا ہے کہ عام لوگوں میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ ہمارے معاشرے میں قبیلائی تصادم کے دوران بھی بچوں پر مقدمات کردیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بچے ذہنی ٹارچر کا شکار ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسیف کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن مینیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منقعد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ شروع کرنے پر ہم یونیسیف کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اس پراجیکٹ سے ضلع گھوٹکی کے ہزاروں بچوں کو فائدہ حاصل ہوگا اور ضلع گھوٹکی دیگر اضلاع کے لیے ماڈل بن جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے مہذب ممالک میں بچوں کے حقوق کاانتہائی تحفظ کیا جاتا ہے اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بچوں کے حقوق کے حوالے سے قانون پر سختی سے عمل کروائیں تاکہ اس ملک کے بچے بھی آگے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ قبل از یونیسیف کے نمائندے چرس روبرٹس نے پراجیکٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گھوٹکی میں پراجیکٹ شروع کردیا گیا ہے جس کے لیے چائلڈ پروٹیکشن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم بنایا گیا ہے تا کہ بچوں کے حقوق سے متعلقہ محکموں پولیس، سوشل ویلفیئر، لیبر، ڈسڑکٹ جیل، صحت و محکمہ تعلیم سے معلومات حاصل کی جائے تاکہ ہمیں ضرورتوں کا اندازا ہوسکے اور ہم بچوں کو حقوق فراہم کر سکیں۔

مزید خبریں :