پاکستان
05 اکتوبر ، 2016

آج تمام مکاتب فکر کے علما متحد ہیں: سردار یوسف

آج تمام مکاتب فکر کے علما متحد ہیں: سردار یوسف

 

مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا ہے کہ آج تمام مکاتب فکر کے علما متحد ہیں، یہ حکومت کی کامیابی ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ ملک میں نہ کوئی تفرقہ ہے اور نہ انتشار، اگر کوئی خطرہ ہے تو صرف بھارت سے ہے ۔

اسلام آباد میں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام وحدتِ امت کانفرنس ہوئی، جس سےعلامہ طاہر اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی کئی برسوں سے عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہے ہیں ۔

شیعہ علما کونسل کے علامہ عارف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور علما ایک ہیں، ہم توحید رسالت صحابہ کی عظمت اور قران کی حکمت پر متحد ہیں۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ آج ہم متحد ہیں کہ مذہب کے نام پر کسی قسم کی دہشت گردی اور قتل و غارت گری نہیں ہو گی ۔

مزید خبریں :