19 جون ، 2012
بریڈفورڈ…آپنے اکثر نمائشوں کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کرتے تو بہت دیکھا ہوگا لیکن بریڈفورڈ کے ایک باکسرنے کھیلوں کی نمائش کا افتتاح ایک زور دار پنچ مار کر کیا۔بریڈ فورڈ سرکاری طور پر منعقد کی جانے والی اس نمائش کا مقصد کھیل کے میدان میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔جس کا افتتاح نوجوان باکسر سائرہ تبسم نے کیا۔سائرہ نے اپنے باکسنگ کیریئر کا آغاز 2012 اولمپکس سے کیا اور محض 6 ماہ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد اس میدان کا حصہ بن گئیں۔خواتین میں کھیلوں کے فراغ کے لیے منعقدہ یہ نمائش 28جولائی 2012 تک جاری رہے گی۔