19 جون ، 2012
پشاور…چھ ماہ قبل جاں بحق ہونے والے مقروض کے خلاف زرعی ترقیاتی بینک نے وارنٹ گرفتاری جاری کیا۔تحصیل جمرود کے رہائشی وزیر زادہ نے ایک سال قبل زرعی ترقیاتی بینک سے نوے ہزار روپے قرضہ لیا۔ 10جنوری 2012میں جمرود بازار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگیا۔ ان کے مرنے کے چھ ماہ بعد زرعی ترقیاتی بینک نے وزیر زادہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھیجی ہے۔ وزیر زادہ کے چھ بچے ہیں اور ایک معذور بھائی ہے۔ جو کہ قرض ادائیگی کے پوزیشن میں نہیں۔