07 اکتوبر ، 2016
کشمیر میں مظالم اور بھارتی اشتعال انگیزیوں کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، جس میں بھارتی جارحیت کی مذمت اور مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے بھارت کو بات چیت کی دعوت دی گئی ہے۔
قرار داد میں ایوان نے بھارتی جارحیت اور مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری نوٹس لے اور کشمیرمیں بھارتی مظالم کو رکوائے۔
قرارداد میں پارلیمنٹ کی بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس کےجھوٹے دعوے کی مذمت کی، مزید کہا گیا کہ بھارت کےساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بات چیت پر تیار ہیں ،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیا جائے، اقوام متحدہ قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے ممکن بنائے۔
قرار داد میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کلبھوشن یادیو کی بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونےکی مذمت کرتی ہے۔ پارلیمنٹ کا مشتر کہ اجلاس غیرمعینہ مدت کےلیےملتوی کردیا گیا۔