07 اکتوبر ، 2016
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن گل فراز خٹک ایڈووکیٹ کو کلفٹن میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ عدیل چانڈیو کے مطابق گل فراز خٹک کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں دو مقدمات درج ہیں، مقدمات میں املاک کونقصان پہنچانے اور کارکنوں کواکسانے کی دفعات شامل ہیں۔
گل فراز خٹک کے متعدد عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔