دنیا
08 اکتوبر ، 2016

امریکا کا روس پر سائبر حملوں کا الزام، روس کا انکار

امریکا کا روس پر سائبر حملوں کا الزام، روس کا انکار

راحت علی...امریکا نے الزام لگایا ہے کہ روس امریکی سیاسی جماعتوں پر سائبر حملوں میں ملوث ہے۔روس نےامریکا کا یہ الزام مستردکردیا ہے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے ایک مشترکہ بیان میں روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکی سیاسی جماعتوں پرسائبرحملوں میں ملوث ہے۔ ان اقدامات کو روس کے انتہائی سینئرحکام کی پشت پناہی حاصل ہوسکتی ہے۔

امریکا کی جانب سے اپنی نوعیت کے اس پہلے باقاعدہ ردعمل میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کو یقین ہے کہ روسی حکومت نے امریکی شہریوں اور اداروں کی حالیہ ای میلز ہیکنگ کی ہدایت دی۔

وکی لیکس اور دوسری ویب سائٹس پرہیک شدہ ای میلزکے اجراء کا طریقہ روسی اقدامات سے مطابقت رکھتاہے ،جس کا امریکی انتخابات میں مداخلت کرنا ہے۔ امریکا سائبر حملوں کاجواب مناسب وقت اوراپنے منتخب مقام پردےگا۔

دوسری طرف روس نے سائبر حملوں کے الزام کو نامعقول قراردیا ہے۔ کرملن ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا ہزاروں روسی ویب سائیٹس پر روزانہ سائبر حملے ہوتے رہتے ہیں۔

 

مزید خبریں :