09 اکتوبر ، 2016
خیبرایجنسی میں پرانے مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ، بعض افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے ۔
خاصہ دار فورس ذرائع کے مطابق حادثہ خیبرایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقہ نیکی خیل میں پیش آیا، جہاں پرانے مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی ، ملبے تلے دبی خاتون اور بچے سمیت 5افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ اب بھی کچھ افراد کے ملبے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔
مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔