09 اکتوبر ، 2016
ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں کار بم دھماکے میں چھ فوجی اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔
ترکی کے علاقے سمدینلی میں کار بم دھماکے میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، پولیس اسٹیشن کے سامنے کھڑی گاڑی میں دھماکا اس وقت ہوا جب اس کی تلاشی لی جارہی تھی۔
دھماکا عراق اور ایران کے سرحدی علاقے کے قریب ہوا جہاں کرد باغی سرگرم ہیں۔