انٹرٹینمنٹ
20 جون ، 2012

اسرائیل میں موٹی حسیناوٴں کا مقابلہ حسن

اسرائیل میں موٹی حسیناوٴں کا مقابلہ حسن

تل ابیب… حسیناوٴں کے مقابلہ حسن تو آپ نے بہت دیکھے ہوں لیکن اسرائیل میں ہونے والے اس مقابلے میں بھاری بھرکم موٹی حسیناوٴں نے حصہ لیا،جو22سال کی حسینہ کے نام رہا۔ اسرائیل کے شہر بیر شیبا میں میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں 80سے 120کلو وزنی 16حسیناوٴں نے حصہ لیا۔اور ریمپ پر کیٹ واک کرکے شائقین سے داد سمیٹی۔جبکہ مقابلہ حسن Vered Fisher نامی 22سالہ حسینہ کے نام رہا۔مقابلے کی سپانسر Esterica Nagid کا کہناتھا کہ موٹاپا بھی ایک خوبصورتی ہے اور مقابلے کا مقصد یہ بتانا کہ صرف پتلی لڑکیاں ہی خوبصورت نہیں ہوتیں تاہم موٹاپا حوصلہ افزا نہیں۔

مزید خبریں :