انٹرٹینمنٹ
10 اکتوبر ، 2016

ایشوریا رائے نے سال کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ حاصل کرلیا

ایشوریا رائے نے سال کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ حاصل کرلیا

بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے نہ صرف آج کل اپنی نئی آنے والی فلم’ اے دل ہے مشکل ‘کے ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، بلکہ اب انہوں نے سال کی بہترین خاتون شخصیت کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر جب سے سلور اسکرین پر آئیں ہیں، تب ہی سے شاندار اداکاری پیش کررہی ہیں اور اپنی شاندار کارکردگی کے باعث اداکارہ نے ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے سال کی بہترین خاتون شخصیت کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ایک بزنس میگزین کی جانب سے 19 خواتین کو سال کی بہترین سلیبرٹی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جس میں سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بھی شامل ہیں۔

اداکارہ نے کچھ عرصے قبل ہی اسی میگزین کے فرنٹ پیج پر بھی جگہ بنائی تھی ،جس پر وہ بہت زیادہ خوش تھیں۔ ایوارڈ جیتنے پر ایشوریا کا کہنا تھا کہ ایوارڈ حاصل کر کے وہ بے حد خوش ہیں۔

ایشوریا نے دوسری خواتین کو بھی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی خود کو اپنے اپنے شعبوں میں بہترین بنائیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی زندگی کا بہترین اور خوبصورت تجربہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :