دنیا
20 جون ، 2012

وکی لیکس کے بانی اسانج کی ایکواڈور میں سیاسی پناہ کی درخواست

وکی لیکس کے بانی اسانج کی ایکواڈور میں سیاسی پناہ کی درخواست

لندن… وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے ایکواڈور میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔ وکی لیکس کے نام سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے جولیان اسانج کو سوئیڈن میں جنسی جرائم کے مقدمات کا سامنا ہے اور وہ اس معاملے میں برطانیہ میں اپنی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں جہاں انہیں سوئیڈن بے دخلی کا سامنا تھا لیکن اب اسانج نے جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے دی ہے۔ ایکواڈور میں ان کی درخواست پر غور جاری ہے تب تک انہوں نے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لے لی ہے جہاں انہیں سرکاری پناہ دے دی گئی ہے۔ ایکواڈور کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر سوئیڈن، برطانیہ اور امریکا سے مشاورت کررہے ہیں اور بین الاقوامی قانون کا جائزہ لیاجارہا ہے۔

مزید خبریں :