پاکستان
10 اکتوبر ، 2016

انڈس ہائی وے : بس نے 2 ڈرائیوروں کو کچل دیا

انڈس ہائی وے : بس نے 2 ڈرائیوروں کو کچل دیا

 

انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس نے2 افراد کو کچل ڈالا ، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جاں بحق افراد سڑک کنارے ٹرک کا ٹائر تبدیل کررہے تھے ۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ راجن پور انڈس ہائی وے کوٹلہ پہلوان کے قریب پیش آیا،جاں بحق ہونے والے دونوں ٹرک ڈرائیور تھے ،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر روڈ کو کلیئر کروایا اور تفتیشکا آغاز کر دیا ۔

مزید خبریں :