20 جون ، 2012
بیجنگ… چین میں ایک بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ چین کے صوبے فوجیان میں تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری۔ بس میں سوار 45 مسافروں میں سے 17 موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔