20 جون ، 2012
ٹوکیو…طاقتور سمندری طوفان گوچول جاپان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔ طوفان کے ساتھ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے باعث موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے تمام پروازیں اور ریل سروس معطل کر دی ہے جبکہ ساحلی علاقے الشہی نومکی کے ساڑھے دس ہزار رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گوچول بہت جلد جاپان کے شہروں ہانشو اور ٹوکیو پہنچ جائے گا جہاں بڑے پیمانے پر بارش ہونے کا امکان ہے۔