پاکستان
20 جون ، 2012

سیاسی صورتحال: ن لیگ اور ایم کیو ایم میں رابطہ، رہنماوٴں کی ملاقات متوقع

سیاسی صورتحال: ن لیگ اور ایم کیو ایم میں رابطہ، رہنماوٴں کی ملاقات متوقع

اسلام آباد … موجودہ سیاسی صورتحال میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے نئے نئے پینترے اختیار کئے جارہے ہیں، اسی تناظر میں مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم کے درمیان رابطے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند گھنٹوں میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کی ملاقات متوقع ہے اور دونوں جماعتوں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا وفد آج اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماوٴں سے ملاقات کرے گا۔ دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :