19 اکتوبر ، 2016
پیپلز پارٹی کے سابق وزیر شرجیل میمن سمیت دیگرمفرورملزمان کےنیب کرپشن کیس میں عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے ، احتساب عدالت نے ملزمان کو 5 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن و دیگرکیخلاف ریفرنس کی سماعت کراچی میں ہوئی۔ احتساب عدالت میں 13 ملزمان پیش ہوئے،ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔
نیب کے مطابق ملزمان پر5ارب 76 کروڑ65 لاکھ روپےسےزائد کی کرپشن کاالزام ہے،کیس کے 6ملزمان نےضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے۔