19 اکتوبر ، 2016
عمران خان نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پرکوئی اعتراض نہیں ہے ، چینی سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، سپریم کورٹ کو پاناما لیکس کا کیس سننا چاہیے ، کہیں سے بھی دستک کا جواب نہ ملنے پر باہر نکل رہےہیں ۔
بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگومیں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ہمیں کرپشن پر قابو پانا ہے تو میاں صاحب کا احتساب کرنا ہے، میاں صاحب نے چوری نہیں کی تو تلاشی میں کیاحرج ہے،سڑکوں کے فیتے کاٹنے سے لو گ پاناما کو نہیں بھولیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ پاناما الزام نہیں ثبوت ہیں ،جمہوریت میں پارلیمنٹ اور وزیراعظم عوام کوجوابدہ ہے،آزاد میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں میں شعورآگیاہے،اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر جمع ہوگا۔ جب تک عوام ساتھ ہوں کوئی اکیلا نہیں ہوتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کل میاں صاحب نے بڑی دھواں دھار تقریر کی،میں 13 سال کرکٹ کھیل کر ایک کروڑ کا ایک فلیٹ لے سکا جبکہ حسن نواز نے ایک طالب علم ہو کر650کروڑروپےکاگھرخریدا۔