19 اکتوبر ، 2016
قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈگڈگی نہیں بجا رہا، وزیر اعظم کے ڈگڈگی بجانے والے بیان میں ان کا اشارہ سیاستدانوں کی طرف نہیں غیر سیاسی لوگوں کی طرف ہے۔حساس میٹنگ کی خبر بھی ہو سکتا ہے میڈیا سیل نے لیک کی ہو۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ احتجاج جمہوری حق ہے لیکن شہر سیل کرنا جرم ہے۔ نواز شریف خراب حکمرانی اور عمران خان بری اپوزیشن سے جمہوریت کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم سینئر جرنیل کو آرمی چیف مقرر کریں۔