پاکستان
19 اکتوبر ، 2016

عمران خان مایوسی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں،پرویز رشید

عمران خان مایوسی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں،پرویز رشید

 

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان مایوسی کی انتہا کو پہنچ چکےہیں، اسلام آباد سیکریٹریٹ اور سڑکیں بند کرنے والوں کےخلاف قانون راستہ بنائےگا۔

پرویز رشید جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہحکومت نے دارالحکومت کو رواں دواں رکھنے کی منصوبہ بندی کر لی، وزیراعظم سےمتعلق چیئرمین پی ٹی آئی کے مطالبات سے ہم بھاگے نہیں، نوازشریف سپریم کورٹ اور قومی اداروں میں اپنی پوزیشن کلیئر کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان دھرنوں کے بجائےسپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن تک رہیں،نوازشریف اور شہبازشریف ترقیاتی کاموں کی بدولت اگلا الیکشن بھی جیتیں گے۔نوازشریف اور شہبازشریف کی مقبولیت کا عالم ہےکہ کوئی ان کےمدمقابل نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت پر شب خون نہیں ماراجائےگا،حکومت5سال پورے کرے گی۔

مزید خبریں :