19 اکتوبر ، 2016
لاہورہائیکورٹ نےقتل کے مقدمے میں ملوث 2 ملزموں کی عبوری ضمانت خارج کردی ،ملزموں کے فرار ہونے کی کوشش پران کی پولیس سےہاتھا پائی ہو گئی،وکلاء ملزموں کوپولیس سےچھڑا کر اپنے ساتھ لےگئے۔
لاہور ہائیکورٹ نےچنگیز خان نامی شخص کےمقدمہ قتل میں نامزد ملزموں فیاض احمد اور شہرام کی عبوری ضمانتیں خارج کیں تو ملزموں نے احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس اہلکارنے ایک ملزم کو گریبان سے پکڑ لیا، اسی دوران وکلا ءبیچ میں آ کودےاور مداخلت کرکے پولیس کو ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا ،وکلاءملزموں کو اپنے ساتھ لےکرعدالت سے روانہ ہوگئے۔