20 جون ، 2012
ممبئی …بالی ووڈ کی بیبو،کرینہ کپور کے جادو میں ہندی فلم انڈسٹری کے بعداب تامل فلم انڈسٹری بھی گرفتار ہو چکی ہے، اسی سلسلے میں ایک تامل ہدایتکار نے کرینہ کواپنی فلم میں آئٹم سونگ کیلئے ایک کروڑ کے بھاری معاوضے کی پیشکش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر ایس جے سوریا نے اپنی نئی تامل فلم "Isai"کے ایک آئٹم سونگ میں کرینہ کپور کو شامل کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے بیبو کو یہ پیشکش کی ہے تاہم وہ اس آفر کو قبول کریں گی یا نہیں، اس بات کا حتمی فیصلہ وہ گانا سننے کے بعد ہی کریں گی۔ کرینہ اس سے قبل 2003میں ہدایتکار ایس جے سوریا کی ہندی فلم" خوشی" میں فردین خان کے مدِ مقابل کام کر چکی ہیں جو باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔