20 اکتوبر ، 2016
فلم 'اےدل ہےمشکل اور پاکستانی اداکاروں پر مشتمل فلموں کی ریلیز پر پابندی کے فیصلے کے خلاف خود بالی ووڈ انڈسٹری اختلافات کا شکار ہے، ہدایتکار زویا اختر کہتی ہیں یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ فلم اور فلمساز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
ہدایتکار زویا اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کو ویزے حکومت نے دیے تھے ان کا یہاں کام کرنا غیرقانونی نہیں تھا،کرن جوہر نے کچھ غلط نہیں کیا نہ ہی کوئی قانون توڑا ہے، پاکستانی فنکاروں کو ویزے حکومت نے دیے تھے، پاکستانی فنکاروں کے لیے یہاں کام کرنا قانونی طورپرجائز تھا، جب صورتحال بہتر تھی تو فلم بنائی، اب ریلیز پر تنگ کیا جا رہا ہے۔
اداکار ابھے دیول کا کہنا ہے حالیہ اقدامات سے لگتا ہے بھارت سرکار صرف شہرت کیلیے شور مچارہی ہے، اداکار عمران خان نے کہا کہنے کو بہت کچھ ہے پر کہا تو لوگ میرا گھر جلانے آجائیں گے۔