پاکستان
20 اکتوبر ، 2016

سپریم کورٹ میں پاناما کا معاملہ، وزیر اعظم نے حکمت عملی طے کرلی

سپریم کورٹ میں پاناما کا معاملہ، وزیر اعظم نے حکمت عملی طے کرلی

 

وزیراعظم نوازشریف نے سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کے معاملے پرآئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرتے ہوئےحکمت عملی طے کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آئینی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کو چیلنج کرنے کی رائے مسترد کردی ہے ، آئینی ماہرین نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کو چیلنج کرنے کی رائے دی تھی۔

وزیراعظم نے آئینی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاناما پیپرز سے متعلق تمام ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے خود مختار ہونے کے متعلق ٹیکس ریٹرن بطورثبوت پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ عدالت کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے بھرپور جوابات دینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پاناما پیپرز کے متعلق تمام امور عدالت میں طے ہونے پر اظہار اطمنان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہے کہ عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔

مزید خبریں :