پاکستان
20 جون ، 2012

کوہستان کیس: افضل اور دونوں بھائی بیرون ملک جانا چاہتے تھے، ذرائع

کوہستان کیس: افضل اور دونوں بھائی بیرون ملک جانا چاہتے تھے، ذرائع

اسلام آباد … کوہستان وڈیو اسکینڈل کو منظر عام پر لانے والے مرکزی کردار محمد افضل اور اس کے دونوں بھائی بیرون ملک پناہ حاصل کرنے کیلئے پاسپورٹ بنوا چکے تھے، تحقیقاتی اداروں نے ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک تحقیقاتی ادارے کے ذمہ دار افسر نے انکشاف کیا ہے کہ کوہستان وڈیو اسکینڈل کے ذریعے ملک اور علاقے کو بدنام کرنے والا محمد افضل اس کارروائی کی آڑ میں بیرون ملک سیاسی پناہ حاصل کرنے کا خواہشمند تھا اوراس سلسلے میں اس نے اپنا اور دونوں بھائیوں کا پاسپورٹ ضلع بٹگرام سے بنوا لیا تھا اور اگر انتظامیہ کوتاہی کرتی تو یہ لوگ ملک سے نکل جانے میں کامیاب بھی ہوجاتے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کو بدنام کرنے والی اس سازش میں کئی اور لوگ بھی ملوث ہیں، جن کے خلاف ٹھوس ثبوت حاصل کئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :