پاکستان
20 جون ، 2012

احمد مختار پر اعتراض نہیں، نئے وزیراعظم کا نام نہیں بتاسکتا، چوہدری شجاعت

احمد مختار پر اعتراض نہیں، نئے وزیراعظم کا نام نہیں بتاسکتا، چوہدری شجاعت

اسلام آباد … مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ احمد مختار کے نام پر اعتراض نہیں کیا، پیپلزپارٹی وزیراعظم کیلئے جسے نامزد کرے گی اس کی حمایت کریں گے، نئے وزیراعظم کا نام نہیں بتاسکتا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کوئی رابطہ نہیں کیا، موجودہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے فارمولے پر عمل کیا گیا تو 3 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کم ہوجائے گی، ہم نے وزیراعظم کیلئے چوہدری احمد مختار کے نام پر اعتراض نہیں کیا، پیپلزپارٹی جس امیدوار کا اعلان کرے گی اس کی حمایت کریں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نئے وزیراعظم کا نام بتائیں گے جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ نئے وزیراعظم کا نام نہیں بتانا چاہتا۔

مزید خبریں :