20 جون ، 2012
لاہور … رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سیمل کامران نے کہا ہے کہ لوٹے شیخ یا کسی حکومتی رکن نے اگر دوبارہ خواتین کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کرنے کی کوشش کی تو دور سے نہیں قریب آکر اس کے سر پر جوتے ماریں گے، ایسی حرکت کا یہی ردعمل ہوسکتا ہے۔ انہو ں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون نے ہمیشہ کی طرح اب بھی لوٹوں اور چیلوں سے خواتین کے بارے میں تضحیک آمیز ریمارکس پاس کروائے کیونکہ پنجاب کی نالائق حکومت کے پاس اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں، کٹوتی کی تحریکوں پر پنجاب حکومت کو اصل چہرہ دکھایا، اس کے ردعمل میں ہمیں ٹارگٹ کیا گیا۔ سیمل کامران نے کہا کہ اپوزیشن کی خواتین اراکین اسمبلی کے بارے میں حکومتی بینچوں کا تذلیل پر مبنی رویہ پہلی بار سامنے نہیں آیا اس سے پہلے صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور، بشریٰ نواز گردیزی پر اسمبلی کے اندر حملہ کرچکے ہیں۔