21 جون ، 2012
لاہور. . . .لاہورکے نواحی گاوٴں میں عطائی کے ہاتھوں حاملہ خاتون کی ہلاکت پر محکمہ صحت نے مقامی اسپتال سیل کردیا جبکہ پولیس نے عطائی اورایک نرس کو حراست میں لے لیا ۔لاہور کے نواحی گاوں لدھکے کا محنت کش مشاق حاملہ بیوی کو چیک اپ کے لیے قریبی ہسپتال لے کر گیا جہاں عطائی ارشد اورنرس پروین نے مبینہ طورپر اسے انجکشن لگایا جس سے خاتون د م توڑ گئی ۔مشتاق احمد نے الزام عائد کیا کہ عملے نے سادہ کاغذ پر دستخط کروانے کے بعد اسے دھکے دے کر نکال دیا۔ مشتاق کی درخواست پر پولیس نے عطائی اورنرس کو حراست میں لے لیا جبکہ محکمہ صحت نے اسپتال کو سیل کردیا ۔