21 جون ، 2012
بہاول پور… بہاول پور میں پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سیٹلائٹ ٹاوٴن کے مختلف پارکوں میں سیر کے لئے آنے والی خواتین سے زیورات اور دیگرقیمتی سامان لوٹ کر فرا ر ہوجاتے تھے، جبکہ گزشتہ دنوں انہوں نے دو خواتین کو مزاحمت پر زخمی بھی کردیا تھا۔ ایس ایچ او رانا حاکم نے بتایا کہ شہریوں کی شکایت پر پولیس نے پارکوں میں ناکہ لگاکر انہیں گرفتار کرنا چاہاتو ڈاکووٴں نے فائرنگ کر دی ، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے غلام عباس نامی ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔