پاکستان
21 جون ، 2012

لاہورمیں اساتذہ کے تشدد کیخلاف مظاہرہ

لاہور… لاہورمیں اسکول اساتذہ کی جانب سے طلبہ پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی شریک ہوئے۔ غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے یہ مظاہرہ لبرٹی چوک پر کیا گیا جس میں مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں پر تشدد کے خلاف نعرے درج تھے۔۔مظاہرے میں شریک بچوں کا کہناتھاکہ انہیں تعلیم چاہیے ، تشدد نہیں۔ والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو پیار چاہیے مار نہیں ،وہ بچوں کو پڑھنے بھیجتے ہیں مار کھانے کیلئے نہیں۔

مزید خبریں :