12 جنوری ، 2012
اسلام آباد…مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو پنپتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، غیر آئینی اقدامات اور مہم جوئی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہ نماوں سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہاکہ ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ، نواز شریف نے کہاکہ ن لیگ آئین، قانون،عدلیہ اور جموریت کا احترام اور بالادستی چاہتی ہے، نواز شریف کا کہناتھاکہ این آر او پر عدلیہ کے فیصلوں کا احترام نہ کرنے والی حکومت کے رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت پر عمل نہیں کیا۔ ملک میں بے روز گاری اور مہنگائی ہے۔گیس اور بجلی کی لو ڈشیڈنگ سے عوام تنگ آچکے ہیں۔