پاکستان
21 جون ، 2012

پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

لاہور… پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔ سرکاری اسپتالوں کے آوٴٹ ڈورزمیں کام بندہونے سے مریضوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں نے سروس اسٹرکچر اوردیگرمطالبات کے حق میں 18 جون سے ہڑتال کررکھی ہے ،آوٴٹ ڈورز میں کام بندہونے سے دوردرازسے آئے مریضوں اوران کے لواحقین کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔مریضوں کاسوال ہے کہ انہیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت سروس اسٹرکچر کا اعلان کرے تو ہڑتال ختم کردیں گے، ،محکمہ صحت کاموٴقف ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ نے بھی ڈاکٹروں کو ہڑتال سے منع کررکھاہے ،جبکہ ایک کمیٹی بھی ڈاکٹروں کے مطالبات کے حل کے لیے کام کر رہی ہے۔

مزید خبریں :