21 جون ، 2012
لاہور… لاہورکے نواحی گاوٴں میں حاملہ خاتون علاج میں مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہو گئی،شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ عطائی نے ٹیکہ لگایا،جس سے اس کی بیوی کی موت واقع ہو گئی، پولیس نے ملزم ڈاکٹر ارشد کو گرفتار کرکے کلینک سر بمہر کر دیا ہے۔ خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ لاہورکے گاوٴں لدھیکے میں پیش آیا ، مشاق نے بتایاکہ وہ اپنی حاملہ بیوی کو چیک اپ کے لیے مقامی کلینک پرلے کر گیا جہاں عطائی نے اسے انجکشن لگادیا اوردوا دی،اس کے کچھ ہی دیر بعد سے اسکی بیوی تڑپ تڑپ کرد م توڑ گئی ۔ عملے نے سادہ کاغذات پر دستخط کرانے کے بعد اسے دھکے دے کر کلینک سے نکال دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے اورارشد نامی شخص کو گرفتار کرکے کلینک سربمہر کر دیا ہے،،پولیس کے مطابق ارشد خود کو ڈاکٹر کہتاہے،جبکہ اس کا کلینک غیر رجسٹرڈ ہے۔