21 جون ، 2012
لاہور… وہاڑی اور باغ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجروں کا احتجاج جاری ہے۔ نوشہرہ میں شہریوں نے حکومت سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہاڑی میں انجمن تاجران نے لوہا مارکیٹ میں آج بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ آزادکشمیر کے ضلع باغ میں تاجر اتحاد کی اپیل پر ہڑتال کی گئی اس دوران تمام کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں۔ نوشہرہ میں شہریوں اور تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے ورنہ دوسری صورت میں وہ شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔