پاکستان
26 اکتوبر ، 2016

غیرقانونی شناختی کارڈ معاملہ ، شربت گلہ گرفتار

سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی افغان لڑکی شربت گلہ کو غیر قانونی طور پرپاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ مجسٹریٹ نےملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

افغان مونا لیزا کو وفاقی تحقیقات ادارے نے پشاور کے علاقے نوتھیا سے گرفتار کیا ،وہ آج کل وہیں رہائش پذیر ہیں،شربت گلہ نے نیشنل جیوگرافک کے جریدےکے ٹائٹل پرچھپی تصویر سے دنیا بھر میں شہرت پائی ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنےمیں نادرا کے 3 سابق ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ملوث ہیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق پلوشہ آفریدی ، محسن احسان اور عماد خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت روپوش ہیں ۔

شربت گلہ کے گھر سے افغانستانی شہریت کے دستاویزات بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کئے ہیں۔ ایف آئی کے پاس خواتین ملزموں کے لئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے شربت گلہ کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :