21 جون ، 2012
لاہور… بجلی کی یومیہ طلب اور رسد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ شارٹ فال 5ہزار 905 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی یومیہ طلب 18 ہزار 549 اور فراہمی 12 ہزار 191 میگاواٹ ہے، ہائیڈل سے 4625، سرکاری تھرمل سے 1457، آئی پی پیز سے 6109 میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔