پاکستان
26 اکتوبر ، 2016

عمران خان نے خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دیدیا

عمران خان نے خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دیدیا

 

عمران خان نے خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھی نیب میں کیسز ہیں ،اپوزیشن لیڈر نے نوازشریف کےساتھ مل کر نیب کے سربراہ کی تقرری کی ،وہ کیسے اس کی مخالفت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل کیے بغیر احتساب چاہتے ہیں ،20 سال سے جدو جہد کررہے ہیں سب سے لڑائی نہ لڑیں تو کیا کریں۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس میں مریم نوازکی آف شور کمپنیاں نکلیں ،وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں آکر جھوٹ بولا ،نواز شریف نے کہاکہ2006 ءمیں فلیٹ لیے گئے جبکہ کلثوم نواز نے انٹرویو میں 90 کی دہائی میں فلیٹ لینے کا بتایا۔

ان کا کہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن نےالیکشن کمیشن کیخلاف 40 کوتاہیوں کی نشاندہی کی، 4 حلقے کھلوانے کو کہامگر نہیں کھولے گئے،صاف شفاف الیکشن بھی جمہوریت کی بنیاد ہے ،الیکشن ڈکٹیٹر بھی کراتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب اور جمہوریت ایک ہی چیز ہے،ہم پاناما لیکس پر احتساب چاہتے ہیں اورآزاد عدلیہ ہی حکومت کو چیک کر سکتی ہے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی کی 60 فیصد آبادی کی ہیلتھ انشورنس کر لی گئی ،ڈیڑھ سال میں خیبرپختونخوا کی سو فیصد آبادی کی ہیلتھ انشورنس کرائی جائے گی۔

مزید خبریں :