پاکستان
21 جون ، 2012

بدترین دشمن بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، مخدوم شہاب الدین

بدترین دشمن بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، مخدوم شہاب الدین

اسلام آباد… وزارت عظمی کے لئے حکمران اتحاد کے امیدوار ، مخدوم شہاب الدین کاغذات نامزدگی جمع کرانے پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچ گئے ہیں۔ اپنی آمد پر صحافیوں سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انکا بدترین دشمن بھی ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس میں ان پر الزام عائد نہیں صرف یہ کہاجارہا ہے کہ یہ واقعہ انکے دور وزارت میں ہوا تھا ۔ وزیراعظم بننے کیلئے شیروانی تیار کرانے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ زندگی میں شیروانی صرف ایک بار شادی موقع پر سلوائی تھی۔

مزید خبریں :