21 جون ، 2012
اسلام آباد… عوامی نیشنل پارٹی نے کہاہے کہ وہ وزیراعظم کے لئے پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ مخدوم شہاب الدین کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے اسلام آباد میں اپنی جماعت کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے پہلے جیونیوز سے گفت گو کی ، انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم امیدوار کی نامزدگی پیپلز پارٹی کا اپنا معاملہ ہے،اے این پی بطور اتحادی، پیپلز پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔