پاکستان
21 جون ، 2012

کراچی،بینک گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دو افراد زخمی

کراچی … کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بینک کے گارڈ سے گولی چل جانے کے باعث 2 ملازمین زخمی ہوگئے،پولیس نے سیکورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیاہے۔ڈی ایس پی ناظم آباد جاوید عباس نے جیو نیوز کو بتایا کہ ناظم آباد نمبر 1 چاوٴلہ مارکیٹ کے قریب نجی بینک کے بنکر میں بیٹھے ہوئے نجی سیکورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولیاں چل گئیں ،جس کے نتیجے میں بینک میں موجود 2 ملازمین زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امدادکے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے،جبکہ سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :